: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد _ 3 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمش آباد میں مسجد خواجہ محمود کی شہادت کے خلاف رنگاريڈی ضلع کلکٹریٹ پر دھرنا دیتے ہوئے مجلس کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور مجلس کے دیگر قائدین گرفتار ہوگئے ۔رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے انچارج مرزا رحمت بیگ نے پارٹی کیڈر کے ساتھ گرین ایونیو کالونی شمش آباد میں
مسجد خواجہ محمود کی غیر قانونی مسماری کے خلاف رنگاریڈی کلکٹر آفس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بعد میں کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور رحمت بیگ کو حیدرآباد سٹی پولیس نے رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا۔ جس پر خیریت آباد علاقے میں کچھ دیر تک کشیدگی پھیل گئی۔