: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آسٹریلیا/21ڈسمبر(ایجنسی) آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں ایک تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مقامی محکمے 'وکٹوریہ سٹیٹ' کے مطابق پولیس نے میلبورن کی مصروف شاہراہ پر راہ گیروں سے گاڑی ٹکرانے والے ڈرائیور
کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ پر طبی عملہ موجود ہے جو کہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کررہا ہے۔
سکائی نیوز آسٹریلیا کے مطابق ایک بچے کو بھی اس حادثے میں چوٹ آئی ہے اور اس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ایک سفید گاڑی سڑک کنارے پیدل چلنے والے ہجوم سے جا ٹکرائی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔