: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:میگا اسٹار چرنجیوی نے تلنگانہ کے نئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ چرنجیوی جوبلی ہلز میں ریونت ریڈی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔جبکہ ریونت ریڈی نے چرنجیوی کاوالہانہ استقبال کیا۔بتایاجارہاہےکہ ملاقات کے دوران دونوں درمیان مختلف امور پر کچھ دیر تک بات ہوئی۔واضح رہےکہ جیسے ہی کانگریس ہائی کمان نے چیف منسٹرکی حیثیت سے ریونت ریڈی کے نام کا اعلان کیا، سب سے پہلے چرنجیوی نے انہیں مبارکباد دی تھی۔
چرنجیوی نے ٹویٹ کیا کہ آپ کی قیادت میں ریاست ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گی اور امید ہے کہ آپ بلندی پر پہنچیں گے۔
فلمی شخصیات نے پہلے ہی ریونت سے ملاقات کے لئے درخواست دی ہے۔ ریونت نے ان سے کہا کہ ہم جلد ہی ملیں گے۔تاہم فلمی شخصیات سے پہلے چرنجیوی نے ریونت سے ذاتی طور پر ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب ریونت اور چرنجیوی کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ریونت نے یہ تصاویر اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔ ریونت نے کہا کہ چرنجیوی سے ایک خیرسگالی ملاقات رہی۔