the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ، 03 مئی (یواین آئی) مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات سے پہلے وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پیر کے روز دوپہر بعد پارٹی دفتر میں نومنتخب ممبران اسمبلی کے ساتھ اہم میٹنگ کریں گی مسٹر دھنکھڑ کو بتایا گیا ہے کہ محترمہ بنرجی ان سے شام سات بجے راج بھون میں ملاقات کریں گی۔ ریاست میں 292 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے الیکشن میں 213 سیٹوں پر صرف اپنے دم پر جیت حاصل کرکے اپنی پارٹی کو مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں پہنچانے کا کریڈٹ صرف محترمہ بنرجی کو جاتا ہے۔
محترمہ بنرجی نے یہ کارنامہ نندی گرام میں 10 مارچ کو الیکشن کے پرچار کے دوران زخمی ہونے کے بعد کیا۔ وہ دو روز تک اسپتال میں داخل رہیں لیکن اس کے بعد انہوں نے وھیل چیئر کی مدد سے الیکشن کی ریلی کی کمان سنبھالی۔ اس طرح اپنے دم پر



انہوں نے پارٹی کی پوری مہم کو سنبھالا جبکہ ان کی اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس الیکشن میں اپنی پوری طاقت لگا دی تھی۔
نندی گرام سیٹ سے محترمہ بنرجی کو ہراکر الیکشن جیتنے والے بی جے پی امیدوار شیوندو ادھیکاری نے کہا کہ ’’ مجھے اس طرح کے بڑے نتائج کی امید نہیں تھی اور لوگوں کو ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد ظاہر کرنے کے لئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محترمہ بنرجی نے کہا ’’ مجھے ڈبل ٹن (200) دینے اور ڈبل انجن بی جے پی سرکار کو مسترد کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتی ہوں۔محترمہ بنرجی تقریباً چار بجے پارٹی دفتر میں میٹنگ کی صدارت کریں گی۔ وہ گورنر سے ملاقات سے پہلے اس اہم اجلاس سے خطاب کریں گی ، جس میں کورونا سے متعلق ضابطوں پر بھی مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.