the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11مارچ(یواین آئی)وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج راجیہ سبھا کو یقین دلایا کہ حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکوں میں پھسے ہندوستانی شہریوں کو ترجیح کی بنیاد پر ملک واپس لانے کےلئے پُر عزم ہے اور ایران کے بعد اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کی واپسی کےلئے ایک میڈیکل ٹیم جمعرات کو وہاں جائےگی۔
مسٹر جے شنکر نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کے بارے میں بدھ کو ایوان میں دئےگئے اپنے بیان کے سلسلے مین اراکین کے وضاحت مانگے جانے پر کہاکہ حکومت ترجیح کی بنیاد پر ان ملکوں سے شہریوں کو پہلے لائےگی جہاں کورونا کا خطرہ زیادہ ہے۔ابھی ایران اور اٹلی کے حالات زیادہ تشویش ناک ہیں اس لئے حکومت کی توجہ ان دونوں ملکوں پر پہلے رہےگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سے 58ہندوستانی شہریوں کو منگل کو ہی واپس لایا گیا ہے اور اب اٹلی میں جمعرات کو ایک میڈیکل ٹیم بھیجی جارہی ہے جو وہاں پھسے ہندوستانیوں کی جانچ کرےگی جس سے کہ انہیں واپس لایاجاسکے۔انہوں نے کہا



کہ ان دونوں ہی ملکوں میں مقامی سطح پر جانچ میں لمبا وقت لگ رہا ہے اس لئے ہندوستان اپنی خود کی جانچ ٹیم وہاں بھیج رہا ہے جس سے شہریوں کو واپس لایا جاسکے ۔اٹلی سے لوگوں کو لانے کےلئے ان کے پاس ایسا تصدیق نامہ ہونا چاہئے جس میں اس کی وضاحت ہو کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں،اس لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔اس بارے میں پہلے بھی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے اٹلی اور ایران میں پھسے عقیدت مندوں اور طلبہ پر توجہ دے رہی ہے اس کے بعد ایران میں پھسے ماہی گیروں کو واپس لایا جائےگا۔یہ ماہی گیر جنوبی ایران میں پھسے ہیں جہاں کورونا کا خطرہ زیادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں ملکوں میں ہندوستانی سفارت خانہ لوگوں سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہے اور ان کی سبھی ضرورتوں کو پورا کیاجارہاہے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ حکومت مختلف ملکوں میں پھسے ہندوستانیوں کو واپس لانے ےلئے پرعزم ہے اور کورونا کی صورت حال کےسلسلے میں جلد بازی میں افرا تفری کی صورت نہیں بنائی جانی چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.