the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 24 مارچ (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسے لوگوں کو آگاہ کرنے اور ان میں جدوجہد کے جذبے کو بیدار کرنے کے لئے کام کرتے رہنا چاہئے مہاماری کی شکل لے چکے کورونا وائرس کے مقابلے کےلئے مختلف فریقوں سے بات کررہے مسٹرمودی نے پیر کو الیکٹرانک میڈیا کے سربراہان سے بات کرنے کے بعد منگل کو پرنٹ میڈیا اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ غور و خوض کیا۔بات چیت میں ملک بھر کے 20 سے بھی زیادہ اور فریقوں نے حصہ لیا۔قومی اور علاقائی میڈیا کی 11 زبانوں کے ان صحافیوں نے14 الگ الگ مقامات سے اپنےخیالات رکھے۔
مسٹرمودی نے کہا کہ میڈیا نے ملک کے کونے کونے میں معلومات پھیلانے میں اہم



کردار ادا کیا ہے۔میڈیا کی پہنچ دور دراز کے دیہی علاقوں تک ہونے کے پیش نظر کورونا کے چیلنج سے نمٹنے میں اس کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اخبارات کی اپنی اہمیت ہے اور ان کے علاقائی قارئین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔اس لئے اخبارات کو ان صفحوں پر کورونا کے سلسلے میں خصوصی مضمون شائع کرکے لوگوں کو بیدار کرنا چاہئے۔لوگوں کو جانچ مراکز،کسے جانچ کرانی چاہئے،اس کےلئے کہاں رابطہ کرنا چاہئے اور گھروں میں رہنے کی ہدایات کی تفصیل سے اطلاع دی جانی بےحد ضروری ہے۔ان صفحوں پر یہ اطلاع بھی دی جائے کہ مکل طورپر بند کے دوران ضرورت کا سامان کہاں مہیا ہوگا۔
انہوں نے میڈیا سے کہا کہ اسے حکومت اور لوگوں کے درمیان لنک کی طرح کام کرتے ہوئے قومی اور علاقائی سطح پر مسلسل فیڈ بیک دیتے رہنا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.