the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ موجودہ دور ملک کی ترقی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے اس لیے پارلیمنٹ کے اجلاس کا زیادہ سے زیادہ استعمال قومی مفاد کے کاموں کے لیے ہونا چاہیے یہ آزادی کے امرت مہوتسو کا دور ہے اور 15 اگست کے بعد آنے والے 25 سال ملک کے لیے خاص اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ قوم 25 سال بعد آزادی کا پہلا صد سالہ سال منائے گی اور یہ ملک کے لیے ہمارا سفر طے اور نئے منزل طے کرنے کے عزم کا وقت ہے۔
انہوں نے اس مدت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا، ’’میں ارکان پارلیمنٹ سے گزارش



کروں گا کہ اجلاس کے دوران ایوان میں مکمل اور اچھی بحث کی جائے۔ ایوان کو مزید پیداواری بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ایوان سب کی محنت سے چلتا ہے اس لیے ایوان کا وقار برقرار رکھنے کے لیے ہر ایک کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔
مانسون کو بہت اہم بتاتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس سیشن کو قومی مفاد میں زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے۔ آزادی کے لیے اپنی جوانی گزارنے اور جیلوں میں گزارنے والے محب وطنوں کے خوابوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ایوان کو ملکی مفاد کے لیے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.