ذرائع:
جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا اتوار کی فجر انتقال ہوگیا۔ وہ ایک ممتاز عالمِ دین، دینی و ملی خدمات کے لیے معروف اور ریاست میں جمعیۃ کے سرگرم قائد تھے۔ حافظ پیر شبیر احمد متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی قانون ساز کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں، اور
آندھراپردیش حج کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے ان کے فرزند حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مطابق،نماز جنازہ ان شاء اللہ 19 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد کنز العلوم ( مرکز شاہین نگر ) میں ادا کی جائے گی۔نماز عصر ٹھیک 04:45 بجے ادا کی جائے گیاور تدفین مسجد قبا رسالہ خورشید جاہی مشیرآباد میں عمل میں آئے گی۔