ذرائع:
اترپردیش کے فتح پور کے ایم جی کالج گراؤنڈ میں عارضی طور پر پٹاخوں کی مارکیٹ قائم کی گئی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور قریب 70 دکانیں مکمل طور پر
جل کر راکھ ہوگئیں۔حکام کے مطابق تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کے پٹاخے جل کر تباہ ہوگئے۔ اس حادثے میں 50 سے زائد گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ دھماکوں اور آگ کے باعث کئی کلو میٹر تک گھنا دھواں پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم چند افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے۔