: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے نالہ مالا جنگلات میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ناگرکرنول ضلع کے امرآباد منڈل کے تاتی گنڈالہ اور برہم گیری علاقوں میں تین مقامات پر لگ بھگ 30 ہیکٹر اراضی آگ کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ شدید گرمی اور خشک گھاس کی وجہ سے آگ کے شعلے تیزی سے پھیل گئے۔ محکمہ جنگلات کے
عملے نے بدھ سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں تاہم جمعہ تک اس پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ برہماگیری علاقے میں وجرالا مڈگو اور اویسی پینٹا کے قریب بھی دو دنوں سے آگ بھڑک رہی ہے جس سے سینکڑوں ہیکٹر جنگلات اور جنگلی حیات کی رہائش گاہ متاثر ہوئی ہے۔ عملہ مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہے۔