the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 15 جون (یو این آئی) کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو وادی گلوان میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو ایک سال ہو گیا ہے لیکن حکومت ابھی تک اس معاملے میں بہت سارے سوالوں کے جواب نہیں دے پائی ہے یہاں جاری ایک بیان میں مسز گاندھی نے کہا کہ بہار رجمنٹ کے 20 بہادر سپاہی اور ان کے کمانڈنگ آفیسر 15۔16 جون کی رات کو وادی گالان میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر پارٹی اپنے بہادر فوجیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے



کہ ایک سال قبل پیش آنے والے اس بدقسمت واقعہ کے بارے میں صورتحال واضح ہونے اور ملک کی عوام اس وقت کے حالات کے بارے میں حقیقت جاننے کی منتظر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس واقعہ کے بارے میں ملک کو یقین دلایا تھا کہ فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
کانگریس چیئرپرسن کہا کہ کانگریس جاننا چاہتی ہے کہ اب تک اس سلسلے میں کوئی واضح بیان حکومت کی طرف سے کیوں نہیں آیا ہے۔ ایک سال پہلے مسٹر مودی نے کہا تھا کہ چینی فوجیوں نے سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ کانگریس نے مسٹر مودی کے بیان کے تناظر میں صورتحال کو واضح کرنے کے لئے متعدد بار درخواست کی ہے لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.