: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کینیڈا/23جولائی(ایجنسی) کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں اتوار کی رات اندھا دھند فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس سربراہ مارک سینڈرز نے بتایا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی
بھی انتقال کر گئی ہے۔ ان کے بقول بارہ افراد زخمی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ انتیس سالہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ شہر کے اس مشرقی علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں کئی مقبول ریستوان بھی واقع ہیں۔