the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 13 فروری (یواین آئی ) وزیر داخلہ امت شاہ نے سرکار کے جموں و کشمیر کو خوشحال اور خود انحصار بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے ہوئے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و لداخ میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں ، اس لئے سیاسی مفاد کے لئے عوام کوگمراہ نہیں کیا جانا چاہئے ۔
مسٹر شاہ نے ہفتہ کے روز لوک سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل 2021 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جو ترقی ہوئی ہے وہ 70 برسوں میں نہیں ہو سکی ۔ اس بل کے ذریعے وہاں انتظامی نظام کو مضبوط کیا جارہا ہے اور جو لوگ یہ



خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ بل وہاں یونین ٹیر یٹری کا درجہ مزید بڑھانے والا ہے ، ان کا خدشہ بے بنیا د ہے اور اس بل کا اس طرح کا کوئی مقصد نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیرسے 370 کی منسوخی کے بعد سے پنچایتی راج شروع ہو گیا ہے اور 51.7 فیصد لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لے کر خوشحالی قائم کرنے کے لئے پنچایت ، ہلاک پنچایت اور ضلع پنچایتوں کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کر کے ان کو اپنی خوشحالی کی ذمہ داری سونپی ۔ ڈی ڈی سی چیرمین کو ضلع افسر کی طرح اختیارات دیے گئے اور وہ دہشت گر ادانہ واقعہ یا اس سے متاثرکسی بھی خاندان کے لئے 25 لاکھ روپے تک وگذار کر سکتا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.