ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ گاؤں کو ترقی دینے والوں کو ہی سرپنچ کے انتخابات میں منتخب کرنا چاہیے۔ ایسے لوگوں کو موقع دیا جائے جو ترقی لائیں، اور ان سے دور رہا جائے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے یقین دہانی کرائی کہ گاؤں کی ترقی کے لیے درکار فنڈ کی فراہمی ان کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ آنے
والے دس برسوں میں پالامورو کو سنہری فصلوں کی سرزمین بنایا جائے گا۔ ریونت ریڈی کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے مکھتل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو مکمل نظرانداز کیا، اسی لیے عوامی حکومت کی دو سالہ کامیابیوں کا جشن مکھتل سے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالامورو کے لوگ محبت کریں تو جان دے دیتے ہیں اور دھوکہ دینے والوں کو کبھی معاف نہیں کرتے۔ سابق حکمرانوں نے نہ آبپاشی کے بارے میں سوچا، نہ پینے کے پانی کے بارے میں، اور نہ ہی ضلع کے کسی منصوبے کو مکمل کیا۔