حیدرآباد 17 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع راجیو گاندھی نگر میں ایک غیر قانونی ہُکہ سینٹر کو پولیس نے بے نقاب
کیا ۔ دھاوے کے وقت وہاں موجود 38 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے سینٹر سے مختلف ہُکّہ فلیورز اور متعلقہ سامان بھی برآمد کیا۔ ہُکّہ سینٹر کے مالکان سگار اور موہن فرار ہیں۔