: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آندھرا پردیش 15 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) تلگو دیشم پارٹی نے اہم تنظیمی فیصلے کرتے ہوئے بڑی سطح پر تقرریاں کی ہیں۔ پارٹی نے وزیر نارا لوکیش کو کارگزار صدر مقرر کیا ہے، جبکہ آندھرا پردیش کے صدر کے طور پر پلا سرینواس بدستور برقرار رہیں گے۔پارٹی نے 29 رکنی پولٹ بیورو، 31 رکنی قومی کمیٹی اور 185 رکنی ریاستی کمیٹی کا بھی اعلان کیا ہے۔
قومی جنرل سکریٹریز کے طور پر رام موہن نائیڈو، بائی ریڈی شبری اور راجیش کو مقرر کیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پارٹی نے ایک منڈل صدر سری دیوی اور ایک کلسٹر انچارج گتیکونڈا دھننجئے کو براہ راست پولٹ بیورو میں شامل کرکے چونکا دینے والا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ پارٹی نے خواتین کو نمایاں نمائندگی دیتے ہوئے مختلف سطحوں پر بڑی تعداد میں شامل کیا ہے۔