حیدرآباد 8 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب تین پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کنور کیرالا سے آنے والی انڈیگو ایئر لائنز، فرینکفرٹ سے حیدرآباد پہنچنے والی لفتھانسا ایئر لائنز اور لندن سے
آنے والی برٹش ایئر لائنز کی پروازوں کو بم سے اڑانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ انتباہ ملتے ہی تینوں طیاروں کو شمس آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار کر بم اسکواڈ اور سیکیورٹی ٹیموں نے فوری تلاشی کارروائی شروع کردی۔ تمام مسافروں کو احتیاطی طور پر محفوظ طریقے سے طیاروں سے اتار کر آئسولیشن زون منتقل کیا گیا-