: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ماہم میں کارروائی کی حمایت کیساتھ شہر سمیت ریاست میں دیگر غیر قانونی ڈھانچوں کے انہدام کا بھی مطالبہ کر دیا
ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے ممبئی کے علاقے ماہم کے قریب بحیرہ عرب میں بننے والے قبر نمق "چلہ " کو منہدم کرنے کے اقدام کی مکمل حمایت کی ہے۔ تاہم ، انہوں نے اس اقدام کے پیچھے
نیت کی ایمانداری پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ حکمراں شیو سینا بھارتیہ جنتا پارٹی اور مہاراشٹر نو زما سینا( ایم این ایس) کے درمیان ایک افہام و تفہیم " یعنی " میچ فکسنگ "دکھائی دیتی ہے۔
امتیاز جلیل نے کہا کہ راج ٹھاکرے اس قسم کے متنازع بیان دیتے ہیں اس بار کی طرح انہوں نے گزشتہ سال بھی مقدس مہینے، رمضان سے پہلے اذان کا مسئلہ اٹھایا اور اس بار بھی دوبارہ ایکنا تھ شندے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔