: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض/13اکتوبر(ایجنسی) فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں قاہرہ میں فتح اور حماس تنظیموں کے درمیان طے پانے والے مصالحتی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر شاہ سلمان نے فلسطینی صدر کو اس معاہدے پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے باور کرایا کہ وحدت ہی وہ بنیادی راستہ ہے جس کے ذریعے فلسطینی حکومت اپنے عوام کی خدمت انجام دینے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ سعودی فرماں روا نے اس کامیابی کے حصول کے واسطے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے سپورٹ پر خادم حرمین شریفین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔