ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ میں آئی پی ایس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے تحت حیدرآباد کے لئے نئے پولیس کمشنر کا تقرر کیا گیا۔ وی سی سجنار کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ سینئر آئی پی ایس افسر مہیش مرلی دھر بھاگوت کو حیدرآباد سٹی کا نیا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا
ہے۔ مہیش مرلی دھر بھاگوت 1995 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ جبکہ وی سی سجنار کو ڈائرکٹر جنرل آف فائر سروسز مقرر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 21 آئی پی ایس افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ اس بڑی انتظامی تبدیلی کے بعد حیدرآباد پولیس کی کمان اب مہیش بھاگوت سنبھالیں گے۔