مہاراشٹر 15 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) مہاراشٹر میں ممبئی سمیت 29 میونسپل کارپوریشنوں کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بج کر 30 منٹ تک چلے گا۔ ان انتخابات کو ریاست کی سیاست کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ طویل وقفے کے بعد بلدی انتخابات کے لیے عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملا ہے۔ ممبئی کے ساتھ ساتھ تھانے، نوی
ممبئی، الہاس نگر، کلیان۔ڈومبیولی، بھونڈی۔نظام پور، میرا۔بھایندر، وسئی۔ویرار، پنویل، ناسک، مالیگاؤں، اہلیہ نگر، جلگاؤں، دھولیہ، پونے، پمپری۔چنچوڑ، سولاپور، کولہاپور، اچلکرنجی، سانگلی۔میرج۔کپواڑ، چھترپتی سنبھاجی نگر، ناندیڑ۔واگھالا، پربھنی، جالنہ، لاتور، امراوتی، اکولا، ناگپور اور چندرپور میں بھی عوام صبح سے ہی پولنگ بوتھس پر پہنچ رہے ہیں۔