the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی :12نومبر (یو این آئی) مہاراشٹرمیں سیاسی ڈرامے کے دوران دوردرشن نے یہ خبر دی ہے کہ ریاست میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے صدر راج کی سفارش کردی ہے ،جس کی وجہ سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے،شیوسینا نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ادھوٹھاکرے نے کانگریس لیڈرکپیل سبل سے رابطہکیا ہے۔حالانکہ این سی پی کو آج شام تک کا وقت دیا گیا ہے۔
کانگریس کی جانب سے شیو سینا کوحمایت دینے کے معاملہ پر ٹال مٹول کے سبب شیو سینا لیڈر ادتیہ ٹھاکرے کانگریس اور این سی پی کےاراکین اسمبلی کی حمایت کا خط گورنر کو پیش کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سےمہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شیوسینا کی جانب سے حکومت سازی کے لئے2؍ دنوں کی مہلت دینے سے انکار کر دیا ۔ اس فیصلے کے بعد گورنر نے ریاست میں تیسری سب سے بڑی سیاسی جماعت راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کو گورنر ہاؤس میں مدعو کر لیا ۔ کانگریس نے پہلے کہا تھا کہ وہ شیو سینا کی باہر سے حمایت کرے گی لیکن بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کانگریس کے مرکزی نمائندے کھڑگے کل این سی پی کے سربراہ شرد پوار کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد کو ئی فیصلہ کریں گے ۔ ادتیہ ٹھاکرے نےں کہا ہے کہ ان کا دعویٰ اب بھی بر قرار ہے اور وہ جلد ہی حمایت کا خط گورنر کو پیش کریں گے ۔ شیوسینا اراکین اسمبلی کے ایک وفد نے آج یہاں ادتیہ ٹھاکرے کی سربراہی میں ریاستی گورنر سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا لیکن وہ حمایت کا خط پیش کرنے سے قاصر رہے اور سینا اراکین اسمبلی نے گورنر سے ۲؍ سے ۳؍ دنوں کی مہلت مانگی تا کہ اس درمیان راشٹروادی کانگریس اور کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شیوسینا کو دی جانے والی حمایت کا خط گورنر کو پیش کیا جا سکے لیکن گور نے مہلت دینے سے انکار کر دیا
۔راج بھون سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سینا کو مہلت دینے سے انکار کے بعد این سی پی اراکین کو گورنر ہاؤس میں بلایا ہے ۔آدتیہ ٹھاکرے نے اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ



کل شام بی جے پی کی جانب سے حکومت سازی کے دعوے سے دستبردار ہونے کے بعد گورنر نے شیوسینا کو ۲۴؍گھنٹے کی مہلت دی تھی اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔گورنر کی اسی ہدایت پر آج سینا اراکین اسمبلی گورنر سے ملاقات کی اور انہیں مطلع کیا کہ شیوسینا دیگر سیاسی پارٹیوں کے ہمراہ مل کر حکومت تشکیل دے گی نیز ان کی حمایت حاصل کرنے کا خط پیش کرنے کیلئے سینا نے وقت طلب کیا جسے گورنر نے مسترد کر دیا لیکن گورنر نے شیوسینا کے حکومت سازی کے دعوے کو خارج نہیں کیا ہے
۔اسی درمیان این سی پی لیڈر اجیت پوار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شیوسینا کے وفد کی گورنر سے ملاقات کے بعد رات ساڑھے آٹھ بجے انہیں گورنر ہاوس سے ایک ٹیلیفون موصول ہوا اور انہیں گورنر ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔اجیت پوار نےمزید بتایا کہ ملاقات کی نوعیت کیا ہے اس سے وہ لاعلم ہیں لیکن ملاقات کرنے کے بعد ہی وہ بتا پائیں گے کہ اس معاملے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے ۔ اسے قبل مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل پرچل رہی سیاسی سرگرمیوں کےدرمیان کانگریس نے شیوسینا کوباہرسے حمایت د ینے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں فیصلہ تبدیل ہو گیا ۔
اس طرح سےشیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی محنت رنگ لائی تھی اورمہاراشٹرمیں شیوسینا کے وزیراعلیٰ بننے کا خواب پورا ہونےکا امکان پیدا ہو گیا تھا۔ یہ طے ہو ا تھا کہ شیوسینا، این سی پی حکومت بنائیں گی اور کانگریس انہیں باہرسے حمایت دے گی۔واضح رہےکہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نےآج ہی کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے فون پربات کرکے حمایت کی درخواست کی تھ
ی۔ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرہونے والی سینئر لیڈروں کی میٹنگ کے بعد کانگریس اس فیصلے پرپہنچی ہے۔ اس میٹنگ میں احمد پٹیل اور غلام نبی آزاد سمیت کئی لیڈران شامل تھے۔ ۔اس دوران سونیا گاندھی نے این سی پی سربراہ شرد پوارکوفون کرکے شیوسینا کو حمایت دینے کا تذکرہ کیا ہے۔ وہیں اس سے قبل شرد پوارنے حتمی فیصلہ سونیا گاندھی پرچھوڑدیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.