ذرائع:
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور رکنِ پارلیمنٹ حیدرآباد جناب اسدالدین اویسی نے مدینہ منورہ میں پیش آئے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جس میں کم از کم 45 حیدرآبادی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہوئے۔حادثے کی
اطلاع ملتے ہی انہوں نے حیدرآباد کی دو ٹریول ایجنسیوں سے رابطہ کیا اور متعلقہ مسافروں کی تفصیلات ریاض میں بھارتی سفارت خانے کے ساتھ شیئر کیں۔ انہوں نے ریاض میں بھارتی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ابو میتھن جارج سے بھی بات چیت کی تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکیں اور ضروری تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔