the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب 17 نومبر کو حیدرآباد کے عمرہ زائرین کی بس حادثہ کے بعد ریلیف کارروائیوں کی نگرانی کے لیے آندھرا پردیش کے گورنر جسٹس ایس عبدالنذیر کی قیادت میں حکومتِ ہند کا اعلیٰ سطحی وفد آج سعودی عرب روانہ ہواہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے تشکیل کردہ یہ وفد سعودی حکام، خصوصاً وزارتِ حج و عمرہ سے قریبی رابطے میں رہتے ہوئے امدادی اقدامات اور مرحومین کی آخری رسومات کے عمل میں تعاون کرے گا۔ وفد میں وزارتِ



خارجہ کے سیکریٹری ارون کمار چٹرجی بھی شامل ہیں۔وزارت کے مطابق ریاض میں بھارتی سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل خانہ متاثرین کی شناخت کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں کے سعودی سفر میں بھی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔اسی دوران تلنگانہ حج کمیٹی کے صدر نشین خصرو بیابانی اور ٹمریز کے صدر فہیم قریشی نے گورنر ایس عبدالنذیر سے ملاقات کی اور حادثہ کے بعد تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کی شناخت اور تدفین کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.