the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
نئی دہلی، 16 فرروری (یو این آئی) ’لو جہاد‘ سے متعلق مدھیہ پردیش مذہبی آزادی آرڈیننس2020 کو چیلنج کرنے والی عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے عرضی میں ریاستی حکومت کے آڑڈیننس کو چیلنج کرتے ہوئے اسے آئین کی دفعہ 14، 19، 21 اور 25 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے یہ عرضی ایڈووکیٹ راجیش ایماندار، شاشوت آنند، دیویش سکسینا، آشوتوش منی تریپاٹھی اور انکُر آزاد کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور ایڈووکیٹ ریکارڈ (اے او آر) الدانیش رین کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے،’ متنازعہ آرڈیننس شادی کی آزادی، اپنی مرضی کے مذہب کو اختیار کرنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی ترویج و اشاعت کی



آزادی سلب کرتا ہے اور اس نے عام آدمی کی خودمختاری، قانون کی نظر میں مساوات، شخصی آزادی اور پسند اور اظہار خیال کی آزادی پر حملہ کیا ہے، ساتھ ہی یہ ہندوستان کی آئین 1950 کی دفعہ 14، 19 اور 25 کے تحت حاصل بنیادی حقوق کی واضح اور اعلانیہ خلاف ورزی ہے‘۔
عرضی گذار کا کہنا ہے،’اسمبلی کے قانون سازی کے عمل سے قطع نظر آرڈیننس نافذ کرنے کا مدعا علیہان کا قدم نہ صرف مطلق العنانی اور آئین کی دفعہ 14 کی خلاف ورزی ہے بلکہ آئین کے ساتھ دھوکہ بھی ہے‘۔ عرضی میں آرڈیننس میں جبراً تبدیلیٔ مذہب کے واقعات کے بارے میں سرکاری ایجنسیوں یا محکموں کے پاس موجود مناسب ڈیٹا کے نہ ہونے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.