نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے زبردست ہنگامہ کی وجہ سے منگل کے روز بھی کوئی کام نہیں ہو سکا اور دو نشستوں کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی آج لوک سبھا کی کارروائی دوبجے تک کے التوا کے بعد دو پہر دو بجے شروع ہوتے ہی کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ارکان دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ
نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے بعض اپوزیشن ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے۔
پریزائیڈنگ آفیسر دلیپ سانگیا نے ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن کے ارکان سے کہا کہ حکومت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے ، وہ اپنی اپنی نشستوں پر واپس جائیں اور ایوان کی کارروائی چلنے دیں۔ مسٹر سانگیا کی اپیل کا اپوزیشن ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔