the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،9دسمبر(یواین آئی)درج فہرست ذات و قبائل(ایس سی/ ایس ٹی ) کےلئے لوک سبھا اور ریاستوں کی اسمبلیوں میں ریزرویشن جاری رکھنے کےلئے حکومت نے’ 126واں آئینی ترمیمی بل‘پیر کو لوک سبھا میں پیش کیا۔
قانون اورانصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے ایوان میں یہ بل پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ایس سی/ ایس ٹی کےلئے لوک سبھا اور اسمبلیوں میں سیٹیں ریزرو کرنے کا التزام فی الحال 25جنوری تک کےلئے ہے۔اسے 10سال کےلئے اور بڑھانے کے مقصد سے یہ بل لایاگیاہے۔
وہیں ،ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے یہ کہتے ہوئے بل پیش کئے جانے کی مخالفت کی کہ اس



مین اینگلو -انڈینوں کےلئے لوک سبھا میں دو اور ریاستوں کی اسمبلیوں میں نو سیٹوں پر نامزدگی کا التزام ختم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین ساز ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر اور ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے آئین کے آرٹیکل 334کے ذریعہ ایس سی/ ایس ٹی اور ینگلو انڈینوں کےلئے سیٹیں ریزرو رکھنے کا انتظام کیاتھا۔حکومت اینگلو انڈینوں کے 70سال سے چلے آرہے حق کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
مسٹر پرساد نے کہاکہ سال 2011کے اعدادو شمار کے مطابق،ملک میں صرف 296اینگلوانڈین رہ گئے ہیں۔اس کے بعد ایوان نے صوتی ووٹوں سے بل کو پیش کرنے کی اجازت دے دی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.