the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جکارتہ، 29 اکتوبر (ایجنسی) انڈونیشیا میں لائن ایئر لائنز کا ایک مسافربردار طیارے جکارتہ سے پنگ كل پنانگ پرواز کے دوران تباہ ہو کر سمندر میں گر گیا جس میں 188 لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔
ملک کی توانائی کمپنی پارٹامنا کے ایک افسر کے حوالے سے آئرش نیوز ایجنسی"آر ٹی ای" نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ سمندر میں ملا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے کی شکار پرواز جے ٹی 610 انڈونیشیا کے شہر جکارتہ سے پنگ کل پنانگ جا رہی تھی۔نجی فضائی کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ اڑان بھرنے کے 13منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ طیارہ گرنے کے ممکنہ مقام پر امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق طیارے میں 3بچوں اور عملہ کے 7ارکان سمیت 188افراد سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ جاوا کے سمندر میں تیل کے کنویں کے قریب سے مل گیاہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6بج کر 10منٹ پر جکارتہ سے روانہ ہوا اور 7بج کر 20منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا۔ واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 طیارے میں 210 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.