the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز مغربی بنگال اور آسام سمیت چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہاں پریس کانفرنس میں مختلف مراحل پر آسام ، مغربی بنگال ، کیرالہ اور تمل ناڈو اور پڈوچیری میں ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ آسام میں تین مراحل میں اور سیاسی طور پر زیر بحث مغربی بنگال میں آٹھ مراحل میں پولنگ کرانے اعلان کیا گیا۔ تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ آخری مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا۔ تمام حلقوں کے



ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔ ایک ہی مرحلے میں 6 اپریل کو تامل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ ہوگی۔
مسٹر اروڑا کے مطابق آسام میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے 2 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ، جبکہ دیگر دو مراحل کے لئے نوٹیفکیشن 5 مارچ اور 10 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ اس ریاست میں 27 مارچ ، یکم اپریل اور 6 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
ان تمام ریاستوں کی 824 اسمبلی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جن میں 18.86 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے لئے دو لاکھ 70 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
مسٹر اروڑا نے کہا کہ انتخابی کام کرنے والے تمام افسران اور ملازمین کو فرنٹ لائن واریر سمجھا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.