: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 12 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) ہندوستانی موسیقی کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھونسلے کا 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں اتوار کے روز انہوں نے آخری سانس لی۔ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آخری رسومات پیر کی شام ممبئی کے شیواجی پارک میں ادا کی
جائیں گی۔اطلاعات کے مطابق سینے میں انفیکشن کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید دشواری پیش آرہی تھی، جس کے بعد ہفتہ کی رات انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔آشا بھوسلے بھارتی فلمی موسیقی کی ایک عظیم شخصیت تھیں جنہوں نے کئی دہائیوں تک اپنی آواز کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کیا۔ ان کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک عہد کے خاتمے سے دوچار ہوگئی۔