: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز ٹویٹر سے کہا کہ وہ اپنے کچھ صارفین کے ای میل، آئی پی ایڈریس اور فون نمبرات سمیت بنیادی سبسکرائبر معلومات کا انکشاف کرے جو مبینہ طور پر شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘جوان’ کے کلپس شیئر کر رہے ہیں۔
عدالت نے یوٹیوب، ٹویٹر اور ریڈٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ فلم
کے پروڈیوسر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے دائر مقدمہ کے بعد فلم کے مواد اور کلپس کے نشریات کو فوری طور پر بلاک اور ہٹا دیں۔
اپریل میں عدالت نے مختلف ویب سائٹس اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بغیر مناسب لائسنس کے "جوان” سے متعلق کسی بھی کلپ، گانے، آڈیو اور ویڈیو کلپس کو کاپی کرنے، ریکارڈ کرنے، ڈسپلے کرنے یا جاری کرنے سے روک دیا تھا۔