(اعتماد)
١. تملناڈو کے چدمبرم میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک _ مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل _ کار اور لاری کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہوا حادثہ
٢. کرناٹک کے منڈیا ضلع میں فرقہ وارانہ تشدد _ ناگامنگلا ٹاون میں گنیش جلوس کے دوران دو گروپوں میں تصادم _ جلوس میں پتھراؤ کا الزام لگاتے ہوئے جلا دئے گئے دکانات اور گاڑیاں
٣. تلنگانہ کے محکمہ صحت میں 1284 لیب ٹیکنیشن کی جائیدادوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری _ 21 ستمبر سے 8 اکٹوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں درخواستیں _ 10 نومبر کو ہوگا امتحان
٤. ہیلت پروفائل اور ہیلت کارڈ کی اجرائی میں تیزی لانے عہدیداروں کو ہدایت _ ہر فرد کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے وزیر صحت دادمودر راج نرسمہا کا مشورہ
٥. سونے کی قیمت میں دو دن میں ایک ہزار روپے کا اضافہ _ 22 کیرٹ فی تولہ سونے کی
قیمت ہوگئی 67150 اور 24 کیرٹ کی قیمت پہنچ گئی 73250 روپے
٦. تلنگانہ میں تین دن کی بارش اور سیلاب سے 9 ہزار کروڑ روپے کا نقصان _ سیلاب کا جائزہ لینے والی مرکزی ٹیم کو ریاستی حکومت کی رپورٹ _ 31 اگست سے 2 ستمبر کو ہوئی تھی بارش
٧. ویتنام میں یاگی طوفان سے 155 ہلاکتیں _ 141 افراد لاپتہ _ ہزاروں افراد زخمی _ کئی گاوں پانی میں ڈوب گئے
٨. تلنگانہ کے نظام آباد میں پولیس کے کتے گولڈی کی موت پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی آخری رسومات _ خرابی صحت کے باعث گولڈی کی موت _ پولیس عہدیداروں کا خراج عقیدت
٩. تملناڈو کے مدورائی میں فریج کے پھٹ پڑنے سے دو لڑکیاں ہلاک _ گرلز ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ سے پیش آیا حادثہ
١٠. بی آر ایس رکن اسمبلی کوشک ریڈی گھر پر نظر بند _ کانگریس میں شامل ہونے والے آر کے پوڈی گاندھی کے گھر پر گلابی پرچم لہرانے کے اعلان کے بعد کوشک ریڈی کے گھر پر پولیس تعینات