the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

انڈیا پاکستان کرکٹ میچ ہونا چاہیے یا نہیں؟

ہاں ہونا چاہیے
نہیں ہونا چاہیے
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

بی آر ایس کے سابق رکن  اسمبلی آنجہانی کاویٹی سمیا کے فرزند کاویٹی منوہر کمار نے تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کی ۔ تنظیم کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے آج منوہر کمار کو پارٹی کھنڈوا اوڑھا کر باقاعدہ طورپرجاگروتی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر منوہر کمار کی اہلیہ کاویٹی سبیتا اور ان کے حامی بھی تنظیم میں شامل ہوئے۔ کاویٹی منوہر کمار نے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت ان کے لئے باعث مسرت ہے۔ انہوں



نے واضح کیا کہ وہ خصوصاً سماجی تلنگانہ اور سماجی انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی کلواکنٹلہ کویتا کی تائید کے مقصد سے جاگروتی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاست میں تمام طبقات کی ترقی کویتا کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی راہ اختیار کرتے ہوئے نوجوانوں کو اہمیت دینے کے سبب کویتا کو عوام میں   پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ منوہر کمار نے عزم ظاہر کیا کہ وہ تلنگانہ جاگروتی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے سرگرمی سے کام کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.