: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن ، 24 اکتوبر (اسپوتنک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے مابین صدارتی انتخابات کے لئے آخری بحث کو 6 کروڑ 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ نیلسن مارکیٹنگ ریسرچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بارے میں اطلاع دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے
آخری مباحثہ کوتقریبا 6 کروڑ 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ تاہم پہلی بحث کے مقابلے میں اس میں گراوٹ درج کی گءی۔ 29 ستمبر کو ہونے والی پہلی مباحثے کو سات کروڑ 31 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔
اس سے قبل 19 اکتوبر 2016 کو ٹرمپ اور اس وقت کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے مابین آخری بحث کو سات کروڑ 15 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔