: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 29 دسمبر (یو این آئی) جنتا دل یو کے قومی صدر لالن سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پارٹی کے نئے صدر ہوں گے۔
مسٹر سنگھ نے جمعہ کو یہاں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے نتیش کمار کو پارٹی کا نیا قومی صدر بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ایگزیکٹو نے مسٹر سنگھ کا استعفیٰ قبول کر
لیا اور نتیش کمار کو پارٹی کا نیا قومی صدر بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مسٹر سنگھ قومی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اور نتیش کمار ان کی جگہ پارٹی کی کمان سنبھالیں گے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پارٹی شام کو ایک پر یس کا نفرنس کرے گی جس میں تمام فیصلوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔