کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

پتنگوں کے تہوار کی تیاریوں کے سلسلے میں ہائیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے ہدایت دی ہے کہ شہر کے تالابوں کو فوری طور پر تیار کیا جائے۔ انہوں نے تمڈی کنٹہ، نلہ چیروو سمیت مختلف تالابوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے صاف پانی فراہم کیا جائے تاکہ تالاب آلودگی سے محفوظ رہیں۔
کمشنر نے کہا کہ تالابوں کو سیاحتی
مراکز کی شکل دی جائے، جہاں بزرگوں کے بیٹھنے، بچوں کے کھیلنے، سبزہ زار، پارکس، پینے کے پانی، بیت الخلا اور پارکنگ کی سہولت ہو۔ پتنگوں کے تہوار کو خوشگوار بنانے کے لیے جی ایچ ایم سی، محکمۂ سیاحت اور دیگر محکموں کے ساتھ تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ہائیڈرا کی جانب سے بحال کیے گئے تالاب اب تہواروں اور عوامی تقریبات کے مراکز بنتے جا رہے ہیں، جس پر شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔