: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 مئی (ذرائع) لداخ کے ترتوک سیکٹر میں جمعہ کو ہوئے سڑک حادثے میں سات فوجی ہلاک ہوگئے۔
فوج سے موصولہ اطلاع کے مطابق صبح نو بجے لداخ کے پرتاپور کے ٹرانزٹ کیمپ سے 26 فوجیوں کو لے کر ایک گاڑی حنیف سب سیکٹر کے چوکی کی طرف روانہ ہوئی- تھیوس سے قریب 25 کلومیٹر دور فوجیوں کو لیکر جارہی گاڑی سڑک سے پھسل کر 50 سے 60 فٹ گہری شیوک ندی میں جاگری-
سبھی زخمی 26 جوانوں کو نکال کر پرتاپور کے 403 فیڈ ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا- لہہ سے سرجیکل ٹیم کو پرتاپور ہاسپٹل بھیجا گیا- ابھی تک ملی معلومات کے مطابق سات جوانوں کو مردہ قرار دے دیا گیا-