سابق وزیر و بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ "کتہ گوڑہ میں حمایت ساگر جھیل کے قریب تعمیر کیا جا رہا ایكو
پارک اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جس پر مجھے بے حد مسرت ہے۔ یہ نہ صرف شہریوں کے لیے ایک نیا قدرتی تفریحی مقام فراہم کرے گا بلکہ حیدرآباد کے ماحولیاتی حسن اور شہری منظرنامے میں بھی ایک قابلِ قدر اضافہ ثابت ہوگا۔