: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ: بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے ٹی آر نے ایک بار پھر کالیشورم پراجیکٹ اور ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کے ٹی آر نے سوال اٹھایا کہ کالیشورم پراجیکٹ سے پہلے اور اب زرعی پیداوار اور کاشتکاری کے رقبے میں کتنا فرق آیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہی کالیشورم کی اصل کامیابی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی بھی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ٹی سی
ملازمین کے تمام مطالبات جائز ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ انتخابی وعدوں کو فوری طور پر پورا کرے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت آر ٹی سی ملازمین کو سرکاری ملازم تسلیم کرنے کے وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ کے ٹی آر نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اپوائنٹمنٹ ڈیٹ، پی آر سی، ڈی اے اور دیگر بقایا جات ادا کیے جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو صرف فنڈز کی تقسیم پر نہیں بلکہ عوامی مسائل خصوصاً آر ٹی سی ہڑتال جیسے معاملات پر بھی کابینہ میں سنجیدہ غور کرنا چاہیے۔