حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی 50 ایکڑ اراضی سے متعلق کانگریس حکومت کی مبینہ سازشوں پر بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس قائد راہول گاندھی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ خود کو اقلیتوں کا محافظ کہنے والے راہول گاندھی کیا اردو یونیورسٹی کی زمینیں ہتھیانا ہی تحفظ سمجھتے ہیں؟کے ٹی آر نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے
اقلیتی طلبہ کی اس مرکزی یونیورسٹی کو کمزور کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی کی اراضی خالی نہیں بلکہ مستقبل کی توسیع کے لیے منصوبہ بندی موجود ہے۔ کانگریس حکومت پر مرکزی یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس اقتدار میں آنے پر اردو یونیورسٹی کو مکمل تحفظ، توسیعی سہولتیں اور درکار فنڈس فراہم کئے جائیں گے۔