: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 14 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ بھون میں ڈاکٹر امبیڈکر کی جینتی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے امبیڈکر کی تصویر پر گلپوشی کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ دیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کانگریس حکومت پر سخت
تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے سیاسی وجوہات کی بنا پر امبیڈکر کے مجسمہ کو محدود کرتے ہوئے عوام کی رسائی کو روکنے کی کوشش کی، جسے بی آر ایس کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد حکومت کو انتظامات کرنے پڑے۔کے ٹی آر نے کانگریس پر یہ بھی الزام لگایا کہ اس نے ہمیشہ امبیڈکر کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا اور ان کے نظریات کو نظر انداز کیا۔