ذرائع:
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے الزام لگایا ہے کہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار نوین کمار یادو کے بھائی وینکٹ پروین کمار کے نام پر تین ووٹر کارڈ درج ہیں — دو جوبلی ہلز میں اور ایک راجندر نگر میں۔کے ٹی آر نے بتایا کہ تینوں کارڈز پر نام اور والد کا نام ایک ہی ہے مگر پتوں میں فرق ہے، ایک میں رہائشی
اور دوسرے میں دفتری پتہ درج ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی ووٹر فہرست کے ساتھ آزاد و منصفانہ انتخاب کیسے ممکن ہے؟تلنگانہ بھون میں ووٹ چوری پر کے ٹی آر نے پاوور پوانئٹ پریزنٹیشن پیش کیا انھوں نے کہا کہ کانگریس جیتنے کے لیے غیر قانونی طریقے اپنا رہی ہے، لیکن عوام کے سامنے تمام ثبوت پیش کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق، “کانگریس جتنی بھی سازشیں کرے، جیت آخرکار بی آر ایس ہی کی ہوگی۔”