: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 26 فروری 2026 (اعتماد نیوز) بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے ضلع ناگر کرنول کے موضع کُمیرہ میں ایک شیر خوار بچے کی موت کو "ناقابلِ معافی" اور "انسانیت سوز" قرار دیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے
ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوگوار خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے اور تمام آٹھ ملزمان کے خلاف قتل کے مقدمات درج کر کے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ کے ٹی آر نے واضح کیا کہ ملزمان کو سخت سزا، حتیٰ کہ موت کی سزا دی جانی چاہیے۔