the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 31 اکتوبر ( یواین آئی) صدررام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے آج یہاں ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ سردار ولبھی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
رام ناتھ کووند ، ونکیا نائیڈو ، امت شاہ اورانل بیجل صبح ساڑھے آٹھ بجے پٹیل چوک پر واقع سردار پٹیل کے مجسمے پر پہنچے اور ان کی 145 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک بھر میں سردار پٹیل کی یوم پیدائش کو قومی یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔
مجمسہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے



کے بعد امت شاہ نے وہاں موجود لوگوں اور ملک کے عوام کو قومی اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کا حلف دلایا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کا بھی عہد کریں۔
اس موقع پر ہر سال ’یونٹی ریس‘ کا بھی انعقاد کیا جاتا رہا تھا ، لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں اس ریس کا انعقاد نہیں کیا جاسکا۔
وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے کیوڈیا میں سردار پٹیل کے مجسمہ اسٹیچیو آف یونٹی پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور ملک کے عوام کو قومی اتحاد کا حلف دلائیں گے۔ وہ یوم اتحاد پریڈ کا بھی جازئزہ لیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.