the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،17 جنوری (یواین آئی)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند،نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو،وزیراعظم نریندر مودی،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ،کانگریس رہنما راہل گاندھی اور دیگر معزز ہستیوں نے کتھک رقص گرو پنڈت برجو مہاراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کووند نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’عظیم پنڈت برجو مہاراج کے انتقال سے ایک دور کا خاتمہ ہوگیا۔ یہ موسیقی اور ثقافت کے شعبہ میں ایک گہری خلا چھوڑ گیا ہے۔وہ کتھک کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں غیر معمولی تعاون دے کر ایک علامت بن گئے۔ان کے خاندان اور مداحوں کے



تئیں تعزیت ۔‘‘
مسٹر نائیڈو نے ٹویٹر پر کہا،’’عظیم کتھک رقص پنڈت برجو مہاراج کے انتقال سے شدید دکھ ہوا۔ وہ اپنی انوکھی کتھک ڈانس فورم کے ساتھ دنیا بھر میں تحریک تھے۔ ان کا انتقال فن کی دنیا کےلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔سوگوار خاندان کے اراکین کے تئیں میری تعزیت ۔اوم شانتی۔‘‘
مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’انڈین ڈانس فورم کو خاص پہچان دلانے والے پنڈت برجو مہاراج جی کے انتقال سے بے حد دکھ ہوا۔ ان کا جانا مکمل شعبہ فن کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے لواحقین اور مداحوں کے ساتھ ہے۔اوم شانتی۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.