the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
ڈھاکہ، 15 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر بدھ کے روز ڈھاکہ پہنچے مسٹر کووند ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 1 سے صبح 11:10 بجے ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے یہاں صدر کووند کا بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحمید نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔مسٹر کووند یہاں جنگِ آزادی میں بنگلہ دیش کی فتح کی گولڈن جوبلی اور یہاں مجیب سال کے اختتام کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
مسٹر



کووند کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، دو ممبران پارلیمنٹ اور سکریٹری خارجہ بھی ہیں۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ہندوستان کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کا بنگلہ دیش کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے مطابق مسٹر کووند سب سے پہلے ساور میں قومی شہداء کی یادگار پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنگ بندھو میموریل میوزیم جائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.