the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوج کے ذریعہ اروناچل پردیش میں ایک نوجوان کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی سنگین قرار دیا ہے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، "یوم جمہوریہ سے کچھ دن پہلے، ہندوستان کے ایک بھاگیہ ودھاتا کاچین نے اغوا کیا ہے  ہم میرام تارون کے خاندان کے ساتھ ہیں اور امید نہیں چھوڑیں گے، ہمت نہیں ہاریں گے وزیر اعظم کی بزدل خاموشی ہی ان کا بیان ہے انہیں فرق نہیں پڑتا۔"
اس سے قبل کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے



سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، "محترم مودی جی، چینی فوج کو ہماری سرزمین پر دوبارہ دراندازی کرنے کی جرات کیسے ہوئی؟ چین کی یہ ہمت کیسے ہوئی کہ وہ ایک شہری کو اغوا کرکے لے گئے۔ ہماری حکومت خاموش کیوں ہے، آپ اپنے ایم پی کی اپیل کیوں نہیں سن رہے ہیں، اب یہ مت کہیے گا -نہ کوئی آیا، نہ کسی کو اٹھایا۔
قابل ذکر ہے کہ اروناچل پردیش سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ تاپر گاؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی-پی ایل اے نے ریاست میں بھارتی علاقے کے اپر سیانگ ضلع سے 17 سالہ میرام ترون کااغواکرلیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.