the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

انڈیا پاکستان کرکٹ میچ ہونا چاہیے یا نہیں؟

ہاں ہونا چاہیے
نہیں ہونا چاہیے
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 14 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے خیریت آباد زون کی ڈی سی پی کے شلپا ولی نے زمینی سطح پر پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ کیاجمعرات کی دیر رات ڈی سی پی نے اپنی سرکاری گاڑی اور سیکورٹی ملازمین کو کچھ فاصلہ پر چھوڑا اور عام شہری کے لباس میں خاموشی سے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئیں۔انہوں نے اپنی شناخت ظاہر



کئے بغیر ریسیپشن ایریا میں ایک عام سائل کی طرح بیٹھ کر عملہ کے رویہ اور آنے والوں کے ساتھ ان کے برتاؤ کا مشاہدہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پولیس اسٹیشن کے نظام اور عملہ کی چوکسی پر نظر رکھی۔بعد ازاں، ڈی سی پی نے اپنی شناخت ظاہر کی اور متعلقہ سرکل انسپکٹر اور اے سی پی کو طلب کر کے عوام کے ساتھ برتاؤ، کارکردگی اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ضروری ہدایات دیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.