ذرائع:
کیرالا کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے تریونتاپورم کارپوریشن میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر شاندار کامیابی حاصل کی اور ایل ڈی ایف کی 45 سالہ حکمرانی ختم کر دی۔کارپوریشن میں این ڈی اے نے 101 وارڈس
میں سے 50 جیتیں، ایل ڈی ایف محض 29 تک محدود رہا جبکہ یو ڈی ایف نے 19 نشستیں حاصل کیں۔ این ڈی اے نے تریپونیتھورا میونسپلٹی پر بھی کنٹرول حاصل کیا۔ سیاسی تجزیہ نگارون کا کہنا ہے کہ یہ فتح شہری علاقوں میں بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ترواننت پورم کی سیاست میں واضح تبدیلی کی علامت ہے۔