: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی۔ 2021 کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ملوث عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اروند کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کے مطالبہ سے متعلق درخواست جمعرات کو مسترد
کر دی۔
قائم مقام چیف جسٹس منموہن سنگھ اور جسٹس منمیت پر یتیم سنگھ اروڑہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سجیت سنگھ یادو کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کرنا ایگزیکٹو اور صدر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ عدالت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔